ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: عمارت گرنے سے دو افراد ہلاک - ذاکر شیخ

ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے 12 سے زائد افراد پھنس گئے۔ یہ عمارت ذاکر شیخ نامی شخص کی ہے۔

madhya pradesh: 2 died, 16 rescued in dewas building collapse incident
مدھیہ پردیش: عمارت گرنے سے دو افراد، 16 افراد ملبے سے بچ گئے
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 11:05 AM IST

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) دیواس نے بتایا کہ منگل کی شام مدھیہ پردیش میں عمارت گرنے کے واقعے میں دو افراد کی موت ہوگئی اور سولہ افراد کو بچایا گیا ہے۔

ویڈیو

دیوان میں لال گیٹ کے قریب اسٹیشن روڈ پر ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔

اے ایس پی جگدیش داوڑ نے بتایا کہ ملبے سے نکالے گئے افراد کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ 'ریاست میں پچھلے دو تین دن سے جاری زبردست بارش بھی اس حادثے کی ایک وجہ ہے'۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ 'میں نے عمارت کے مالک سے بات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ عمارت پانچ چھ سال قبل تعمیر کی گئی تھی'۔

ذرائع کے مطابق ملبے کے نیچے 12 سے زائد افراد پھنس گئے۔ یہ عمارت ذاکر شیخ نامی شخص کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مزید تحقیقات اور تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.