ETV Bharat / bharat

مدارس کے طلبہ کی تعلیمی صورتحال

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 3:40 AM IST

کورونا وبا کے پیش نظر کیے گئے لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک ون اور ٹو کا نفاذ ہو چکا ہے، لیکن اب بھی تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے ایسے میں دینی مدارس کے طلبہ اپنا وقت کس طرح گذار رہے ہیں یہ ایک بڑا سوال ہے؟ کیونکہ مدارس کے بند ہوجانے کے بعد اساتذہ و طلبہ دونوں اپنے اپنے گھروں میں ہیں۔

مدارس کے طلبہ کی تعلیمی صورتحال
مدارس کے طلبہ کی تعلیمی صورتحال

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور کے طلبہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر دینی و دیگر درسگاہوں کے بند ہونے کے سبب اپنے اپنے گھروں پر ہیں، حالانکہ لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک ون اور ان لاک ٹو میں متعدد سرگرمیاں جاری ہیں ۔ لیکن تعلیمی ادارے ابھی اپنی اسی شکل میں بند ہیں۔ جس سے طلبہ کی تعلیم کافی متاثر ہو رہی ہے۔

مدارس کے طلبہ کی تعلیمی صورتحال

وہیں دینی تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی گھروں پر رہ کر ہی کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو تعلیم سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس تعلق سے رامپور کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض العلوم کے طالب علم محمد انس نے بتا یا کہ' وہ گھر پر رہ کر اپنی درسی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے موبائل اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ اساتذہ سے رابطہ کرکے اپنی علمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

رامپور کے ایک دوسرے طالب علم محمد اشہد جو کہ مرادآباد کے معروف تعلیمی ادارے مدرسہ شاہی سے تجوید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران گھر پر زیادہ سے زیادہ اوقات اپنی تعلیم کو دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کچھ وقت بچوں کو ناظرہ وغیرہ کی بھی تعلیم دیتے ہیں۔

ان جیسے ملک کے لاکھوں طلبہ گذشتہ 4 ماہ سے بند کے دوران اسی طرح اپنے تعلیمی سلسلہ کو قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اگر بند کی مدت ایسے ہی بڑھتی رہے گی تو اس سے لاکھوں طلبہ کی تعلیم کا کافی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:

انصاف کے مندر کا دروازہ کبھی بھی بند نہیں ہوسکتا: سپریم کورٹ

اسی لئے طلبہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے جہاں کچھ شرائط کے ساتھ دیگر شعبہ جات کو کھولا ہے، تو اسی طرح تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ جس سے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل سنور سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.