نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سان فرانسسکو میں منعقدہ ورلڈ تیلگو کلچرل فیسٹیول کے موقع پر مہمانوں اور مندوبین سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان اظہار خیال کا وسیلہ ہی نہیں ہے بلکہ وہ ثقافت کا بھی اظہار کرتی ہے اور اس کی ابدی رسوم کو بھی ظاہر کرتی ہے، نیز ہر ثقافت اپنی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر زبان صدیوں سے دوسری زبانوں کے ساتھ رابطے اور مکالمے کے ذریعہ فروغ پاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر تہذیب اپنے شہریوں کی زبان میں اپنے معاشرتی، ثقافتی، تاریخی اور معاشی تعلق سے اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ’’زبان ہی آپ کو اپنی پہچان سے آگاہ کراتی ہے اور ہمارے اس بنیادی تجسس کا حل کرتی ہے کہ ’ہم ہیں کون‘۔