ETV Bharat / bharat

چلی میں پانچ ماہ کے دوران سب سے کم کیسز - ملک میں 922 نئے کیسز

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران چلی سے راحت بھری خبر یہ ہے کہ وہاں یومیہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔

چلی میں کورونا کے 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
چلی میں کورونا کے 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیںچلی میں کورونا کے 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 12:55 PM IST

جنوبی امریکی ملک چلی میں منگل کے روز پانچ مہینے کے طویل وقفے کے بعد جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے ایک دن میں ایک ہزار سے بھی کم کیسز کی اطلاع ملی ہے۔

وزیر صحت اینریک پیرس نے بدھ کے روز کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے ایک دن میں ایک ہزار سے بھی کم کیسز

مئی کے مہینے کے بعد ملک میں ایسا پہلی بار ہوا جب 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے بھی کم کیسز سامنے آئے۔

اینریک نے کہا کہ 'ملک میں 922 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں، یہ ایک انتہائی اہم اشارہ ہے، لیکن شہریوں کے لیے محفوظ رہنا اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہار نہ ماننا بھی ایک علامت ہے'۔

چلی میں کورونا کے 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
چلی میں کورونا کے 922 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

خیال رہے کہ اس سے قبل 4 مئی کو ملک میں کورونا کے 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اسی دوران ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 کورونا مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14026 تک پہنچ گئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر نظر چلی سے راحت بھری خبر یہ ہے

وہیں دوسری جانب جرمنی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کے 11409 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 449275 ہوگئی۔

بیماریوں کی روک تھام کے لیے وفاقی سرکاری ایجنسی آر کے آئی کے مطابق ہفتے کے روز ملک میں ریکارڈ 14714 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور اسی دن ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد دس ہزار کو عبور کرچکی تھی۔

چلی میں پانچ ماہ کے دوران سب سے کم کیسز
چلی میں پانچ ماہ کے دوران سب سے کم کیسز

خیال رہے کہ کینیڈا میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان منگل کو ملک میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 10 ہزار کو عبور کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کو در حقیقت کورونا کی دوسری لہر کا سامنا ہے، تاہم اس وقت ملک میں کورونا کے 222670 کیسز ہیں جن میں سے 4.5 فیصد متاثرہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.