آندھراپردیش میں پیش آئے حادثے میں لاری ڈرائیور اور کلینر جھلس کر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دوارو منڈل کے چنتاکنٹہ کی قومی شاہراہ پراتوار کی دوپہر میں اُس وقت پیش آیا جب لاری شعلہ پوش ہوگئی۔
اس واقعہ میں لاری میں سوار ڈرائیور اور کلینر دونوں موقع پر ہی زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے۔یہ لاری ضلع کرنول کے الہ گڈہ سے کڑپہ ضلع کے میدکور کی سمت جارہی تھی کہ سمنٹ کے لوڈ سے لدی اس لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ لاری الٹ گئی اور یہ شعلہ پوش ہوگئی۔لاری میں آگ لگنے کے وقت دونوں کیبن میں پھنس گئے جس کے نتیجہ میں ان دونوں کی جھلسنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔