ETV Bharat / bharat

20 لاکھ کروڑ کا معاشی پیکیج: کسے کیا ملتا ہے، دیکھنا ہوگا - وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے اعلان کردہ معاشی پیکیج پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اب دیکھنا یہ ہوگا کہ نرملا سیتا رمن 20 لاکھ کروڑ پیکیج کے بارے میں کیا کہتی ہیں‘۔

Looking forward to who gets what: P Chidambaram
20 لاکھ کروڑ کا معاشی پیکیج: کسے کیا ملتا ہے، دیکھنا ہوگا
author img

By

Published : May 13, 2020, 3:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ ’وزیراعظم کے خطاب نے ملک کو سرخی تو دی ہے لیکن صفحہ کو خالی چھوڑ دیا گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اب ہماری نظریں وزیر خزانہ پر ٹکی ہوئی ہیں کہ وہ کس طرح خالی صفحہ بھرتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ملک کی معیشت کےلیے خرچ کئے جانے والے ہر پائی کا ہم حساب رکھیں گے‘۔

سابق مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ’کس کو کیا مل رہا ہے اس پر ان کی بھی نظر رہے گی اور ہم سب سے پہلے ان ہزاروں غریب، بھوکے اور تباہ حال مائیگرینٹ مزدوروں کےلیے فکرمند ہیں جنہوں نے اپنے آبائی مقام کو پہنچنے کےلیے سینکڑوں کیلومیٹر کا پیدل سفر کرنےکےلیے مجبور ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ملک کی معیشت کو راحت دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر نئے معاشی ترغیبات کے ساتھ بیس لاکھ کروڑ روپئے کے پیاکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے اور خود کفیل بھارت مہم کے تحت مرکزی حکومت مجموعی طور پر بیس لاکھ کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.