ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس پہنچے افراد پر نظر

آندھراپردیش حکومت نے 441 افراد کی نشاندہی کی ہے جو 9 مارچ سے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے ریاست پہنچے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس پہنچے افراد پر نظر
کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے واپس پہنچے افراد پر نظر
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 3:02 PM IST

آندھراپردیش کے محکمہ صحت وخاندانی بہبود نے کہاکہ 'تمام مسافرین پر نظر رکھی جارہی ہے۔حکومت نے 34نمونے حاصل کئے ہیں جن میں 29منفی پائے گئے جبکہ بقیہ کے نتائج کا انتظار ہے'۔

وزیر صحت اے کرشناسرینواس نے کہا کہ 'اے پی کے ہر سرکاری اسپتال میں ایسے مشتبہ علامات کے ساتھ رجوع ہونے والے مریضوں کے لئے علاحدہ وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 'زائد قیمت پر ماسک فروخت کرنے والے میڈیکل کالجز کے خلاف معاملات بھی درج کئے گئے ہیں'۔

ریاست کے ڈرگ کنٹرول اڈمنسٹریشن نے زائد قیمت پر چہرے کا ماسک فروخت کرنے والی فارمیسیز کے لائسنس معطل کردیئے ہیں۔

محکمہ نے دعوی کیا کہ عوام کو دھوکہ دینے والے میڈیکل شاپز کے مالکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ 'ریاست میں بڑے پیمانہ پر ماسک دستیاب ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.