اطلاعات کے مطابق 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی رقم کے بدعنوانی کرنے والے ہیروں کے تاجر کسی بھی وقت پولیس کی تحویل میں لیے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ان کی گرفتاری کا فرمان ویسٹ منسٹر کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت نیرو مودی کو بھارت واپس بھیجنے کے لیے برطانوی حکومت سے درخواست کر چکی ہے۔ اس بات کی اطلاع وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار گذشتہ 9 مارچ کو دے چکے ہیں۔
گذشتہ دنوں وہ لندن میں صحافیوں کے کیمرے کی قید میں آئے تھے۔