لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نئے سال 2020 کے موقع پر ملک کے باشندوں کو دل سے نیک خواہشات پیش کیں اور اپیل کی کہ ملک کے عوام قوم کی تعمیر اور فلاح و بہبود کے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
اوم برلا نے اپنے پیغام میں کہا 'میں تمام بھارتیوں کو خوشی اور خوشحال نئے سال 2020 کی مبارک دیتا ہوں۔ نیا سال اپنے ساتھ نئی شروعات لے کر آتا ہے۔ آئیے، اس موقع پر ہم قوم کی فلاح و بہبود کے کام کے تئیں اپنی وابستگی کو دوبارہ دہرائیں اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کی سمت میں زیادہ جوش و خروش اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں'۔
لوک سبھا اسپیکر نے کہا 'ہمارے نوجوان ملک کی تعمیر اور ترقی کی سمت میں قیادت کر رہے ہیں اور وہ ایک مضبوط، خوشحال اور امن پسند نئے ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں گامزن ہیں۔ آئیے ہم اس موقع پر محروم اور نظرانداز برادران کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا بھی عہد کریں۔ میں سب کے لئے اچھی صحت، امن اور خوشحالی کا متمنی ہوں'۔