تمل ناڈو حکومت نے پھر ایک بار مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کووڈ-1 کیسز کی رفتار کو دیکھتے ہوئے حکومت تمل ناڈو نے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے پریس نوٹ کے بموجب چنئی، چینگل پٹو، ترولور اور کنچی پورم اضلاع کو 19 جون مڈ نائٹ سے 30 جون تک مکمل لاک ڈاون میں رکھا جائے گا۔
تاہم اس دوران حمل و نقل، ضروری اشیا اور پیٹرول پمپز کو صبح چھ سے دو بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت رہے گی۔
ریاستی اور مرکزی دفاتر 33 فیصد ملازمین کے ساتھ کام کریں گے۔ کنٹینمینٹ زونز میں ضروری اشیا لوگوں کے گھروں تک پہنچائی جائیں گی۔
اماں کینٹین اور کمیونٹی کچنز بھی کام کریں گے۔ این جی او حکومت کی اجازت لے کر راحت کے اقدامات انجام دے سکتی ہیں۔
ان کے علاوہ عدلیہ اور میڈیا کو کام کرنے کی اجازت حاصل ہے۔