لاک ڈاون کا جائزہ لینے خود ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ سڑک پر نکلے جس میں کئی دوکانیں کھلی ہوئی پائی گئیں جسکے بعد ڈی ایم نے دوکانداروں سے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کھلی پائی گئی دوکانوں کو ایک ہفتے تک سیل کرنے کی ہدایت دی۔
ڈی ایم نے کہاکہ کورونا کے انفیکشن کے کڑی کوتوڑنے کے لئے انتظامیہ سبھی کے تعاون کامنتظر ہے تاہم اگر اس طرح ہدایت کے باوجود دوکانیں کھلی رہیں گی تو انتظامیہ سطح سے کاروائی ہوگی ۔ڈی ایم نے معائنہ کے لئے سب سے پہلے کلکٹریٹ ہوتے ہوئے جی بی روڈ ، کرن سنیما روڈ کاجائزہ لیا جہاں پر کرن سنیما کے پاس فرینڈلی موبائل شاپ کی دوکان کھلی ہوئی پائی گئی۔
اسکے علاوہ بس اور آٹو ٹیمپو لاک ڈاون میں چلتے پائے جانے کے علاوہ اس میں سیٹ سے زیادہ مسافر پائے گئے جس پر ڈی ایم نے ایس ڈی او کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی کریں ، ساتھ اسکے علاوہ کئی سڑکوں پر دوکانیں کھلی ہوئی پائی گئیں ، ڈی ایم نے کہاکہ جو دوکانیں کھلی ہیں اور جنہیں ایک ہفتے کے لئے بند کیا گیا ہے۔
وہ دوکانیں ایک ہفتے سے پہلے کھلیں تو سخت کاروائی کی جائیگی اور اے ڈی ایم گیا کو ہدایت دی کہ وہ ان دوکانوں پر نظر رکھیں ۔ساتھ ہی ڈی ایم نے اتوار کو سیلن اور پارلر کو بھی بندرکھنے کی ہدایت دی۔
واضح رہےکہ ضلع میں بڑھتے کورونا کے مثبت معاملات کے پیش نظر ضلع میں ہر اتوار کو لاک ڈاون نافذ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ساتھ ہی ضلع میں کھلنے والی دوکانوں کو بھی ایک دن آڑ کے تحت کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے. بغیر ماسک کے گھر سے نکلنے پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ضلع میں 368 مثبت کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ۔جس میں اب تک 267افراد صحتیاب ہوکر گھر واپس ہوچکے ہیں۔