کورونا سے پاک علاقوں میں یہ ہدایات 20اپریل سے نافذالعمل ہوں گی۔
رہنما ہدایات کے مطابق زرعی علاقہ میں فصلوں کی کٹائی اور آئندہ دنوں میں بوائی کا نیا سیزن شروع ہونے کے پیش نظر کھیتی۔کسانی سے وابستہ سرگرمیوں میں چھوٹ دی گئی ہے۔ اس دوران حالانکہ ’سوشل ڈسٹینسنگ‘ پر عمل کیا جائے گا۔ تعمیراتی سرگرمیوں میں بھی شرائط کے ساتھ چھوٹ جاری رہے گی۔
سیکٹر وار سرگرمیوں میں چھوٹ کی تفصیلات اس طرح ہیں:
۔کھیتی سے متعلق تمام سرگرمیاں چالو رہیں گی اور کسانوں اور زرعی مزدوروں کو ہارویسٹنگ سے وابستہ کام کرنے کی چھوٹ رہے گی۔
۔زرعی آالات کی دکانیں، ان کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
۔کھاد اور بیج کی دکانیں کھلی رہیں گی اور جراثیم کشن کی تیاری اور تقسیم کی سرگرمیاں چالو رہیں گی۔
۔فصل کٹائی سے متعلق مشینوں (کمپائن) کے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں لانے لے جانے پر کوئی روک نہیں رہے گی۔
۔ماہی پروری سے متعلق سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ چالو رہیں گے۔
۔دودھ اور دودھ تیار کرنے والے مراکز کھلے رہیں گے اور انکی سپلائی جاری رہے گی۔
۔مویشیوں کا چارہ بنانے والے پلانٹ کھلے رہیں گے اور خام مال کی سپلائی جاری رہے گی۔
رہنما ہدایات کے مطابق صنعتوں سے متعلق سرگرمیوں میں دی جانے والی چھوٹ اس طرح ہے:
۔کسی میونسپل کارپوریشن یا میونسپلٹی کے دائرے میں نہ آنے والے دیہی علاقوں میں چلنے والی صنعتوں کو چھوٹ۔
۔خصوصی صنعتی زون میں تعمیرات اور دوسرے صنعتی اداروں اور ایکسپورٹ سے منسلک یونٹوں کو شرائط کے ساتھ چھوٹ۔ یہاں کے عملہ اور مزدوروں کو کام کی جگہ پر لانے اور ٹھہرانے کی ذمہ داری مالک (ایمپلائر) کی ہوگی۔ اس دوران تمام کو ’سوشل ڈسٹینسنگ’پر عمل کرنا ہوگا۔
۔دوا، فارما، طبی آلات سمیت ضروری سامانوں کی تیاری اور خام مال سے وابستہ اکائیوں کو چھوٹ۔
۔دیہی علاقوں میں فوڈ پروسیسنگ یونٹوں کو کام کرنے کی اجازت۔
۔آئی ٹی ہارڈویئر، پیکجنگ میٹریلس کی مینوفیکچرنگ اور جوٹ اکائی کو چھوٹ۔
۔دیہی علاقوں میں اینٹ بھٹوں کو اس بار چھوٹ۔
۔سڑک کی مرمت اور تعمیر کو چھوٹ، جہاں بھیڑ نہیں ہو، سڑک کی تعمیر، آبپاشی پروجیکٹویں، بلڈنگ کی تعمیر کو چھوٹ۔
۔دیہی علاقہ میں مائکرو، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو چھوٹ۔
۔قابل تجدید توانائی کی تیاری کوچھوٹ۔
۔شہری علاقوں میں مزدوروں کی دستیابی والے مقامات پر تعمیرات کام میں چھوٹ۔
۔بینک شاخیں، اے ٹی ایم، پوسٹل سروسز چالو رہیں گی۔
۔آن لائن پڑھائی اور فاصلاتی تعلیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔