ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی کے رہنے والے ایک نوجوان سائنسداں نے لپسٹک سے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس سے بآسانی خاتون اپنا حفاظت کر سکیں گی۔
نوجوان سائنسداں شیام چورسیا کا کہنا ہے کہ' یہ لپسٹک ڈیوائس خاص طور پر خاتوں کی حفاظت کے لیے تیار کیا گیا ہے، یہ لپسٹک تمام حفاظتی آلوں سے منسلک ہے۔
نوجوان نے کہا کہ اس لپسٹک ڈیوائز کے ذریعے گولی بھی چلے گی، ساتھ ساتھ 112 نمبر بھی اس میں درج کئے گئے ہیں، یہ سارا کام ایک چھوٹے سے بٹن کو دبانے سے ہو سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے موبائل میں آخری ڈائلڈ نمبر 112 کر کے اس ڈیوائز کو اپنے بیگ میں رکھ لینا ہوگا، اس کے بعد کسی بھی ناگہانی واقعات کے پیش نظر لپسٹک میں لگے ایک چھوٹے بٹن کو دبانا ہوگا جس کے دبتے ہی خد بخد 112 نمبر پہ فون لگ جائیگا اور اس کال کے ذریعے پولیس کنٹرول سے خاتون جڑ جائیں گی۔
مزید پڑھیں: ہریانہ: مطلوبہ انعامی بدمعاش گرفتار
انہوں نے مزید کہاکہ یہ لپسٹک ڈیوائز میں ایک گن بھی جڑا ہوا ہے گن کے فائر ہونے پر آواز بھی ہوگا جو دور سے سنا جا سکے گا، جس سے آس پاس کے لوگ بآسانی پہنچ سکیں گے، یہ لپسٹک چارجیبل ہے جو پوری طرح بلو ٹھت سے کنیکٹ ہوتا ہے اسے 20 دنوں میں صرف ایک بار چارج کیا جا تا ہے۔
نوجوان سائنسداں نے بتا یا کہ اسے تیار کرنے میں ایک ماہ کا وقت صرف ہوتا ہے اور اسکی قیمت صرف 600 روپے ہے۔