ETV Bharat / bharat

کورونا کے ساتھ رہنا سیکھیں ، کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا ہے: یدیورپا - کووڈ 19

بنگلورو میں ودھان سدھا میں بابو جگجیون رام کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ، کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے کہا کہ قوم کو کووڈ 19 کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا کیونکہ اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔

کورونا کے ساتھ رہنا سیکھیں ، کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا ہے: یدیورپا

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 5:34 PM IST

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے پیر کو کہا کہ قوم کو کورونا وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا کیونکہ اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔یدیورپا نے ودھان سودھا میں ایک تقریب میں بابو جگجیون رام کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ریمارکس کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ، ہمیں اس وائرس سے جینا سیکھنا ہوگا۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی یہی کہا ہے۔ ہم نے ایمبولینسوں میں اضافہ کیا ہے ، ہم نے وبائی امراض سے لڑنے کے لئے تمام تر انتظامات کیے ہیں، یہ بہت ضروری ہے۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے وسیع پیمانے پر بیماری سے نمٹنے کے لئے بہت سے انتظامات کیے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کووڈ 19 کے 23 ہزار 473 کیسس ہیں اور اس بیماری کی وجہ سے 372 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.