ETV Bharat / bharat

عید میلادالنبی کے موقع پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

عید میلادالنبی کے موقع پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد
عید میلادالنبی کے موقع پر اعلی رہنماؤں کی مبارکباد
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 9:15 AM IST

صدر رام ناتھ کووند نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پر قوم کو عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی حضرت محمد نے باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیکر دنیا کے سامنے انسانیت کا راستہ دکھایا۔

کووند نے جمعرات کو اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلاد یا میلاد النبی کے موقع پر میں ملک کے تمام باشندوں کو خصوصا ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پیغمبر محمد اسلام کی تعلیمات کے مطابق 'آئیے ہم سب معاشرے کی فلاح و بہبود اور ملک میں امن و امان کے لیے کام کریں۔ '

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے اور اسے معاشرے میں امن و اخوت کا تہوار قرار دیا ہے۔

نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ تہوار کنبہ اور دوستوں کے اکٹھا ہوکر دعا مانگنے کا ہے۔ لیکن اس سال یہ ممکن نہیں ہے۔ تمام لوگوں کو جشن کے دوران کووڈ ۔19 کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں شارع اسلام پیغمبر محمد کے یوم پیدائش کے اس موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر محمد نے پوری انسانیت کو عالمگیر بھائی چارے اور خیر سگالی کا سبق پڑھایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عید میلادالنبی کی مبارکباد دی، انہوں نے لکھا کہ 'میلاد النبی پر نیک خواہشات امید ہے کہ اس دن سے ہمدردی اور بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔ سب صحت مند اور خوش رہیں۔ عید مبارک!'

ٹوئٹ، وزیر اعظم
ٹوئٹ، وزیر اعظم

وہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عید میلادالنبی کی دل سے مبارکباد۔

ٹوئٹ، راہل گاندھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.