شرما نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی کی کسی بھی ضلع عدالت میں جمعہ کو وکیل کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے وکلا سے تحریک کو کامیاب بنانے اور امن و قانون قائم رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے لئے سینئر پولیس حکام کے موجود نہیں رہنے کی وجہ سے کوآرڈی نیشن کمیٹی نے پولیس کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کو منسوخ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کے لئے وہاں صرف جوائنٹ پولیس کمشنر ہی موجود تھے۔ اس وجہ سے ہم نے بات چیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سنیچر کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پارکنگ کے معاملہ پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوگئی تھی جس میں دونوں طرف کے کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔