ETV Bharat / bharat

بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے 'فیئر شیئرفار چلڈرن' کا آغاز - اردو نیوز

بچوں کے حقوق کے کارکن نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ مل کر بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لیے "فیئر شیئر فار چلڈرن" مہم کا آغاز کیا اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 2021 کو بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

بچہ مزدوری کے خاتمے کے لئے 'فیئر شیئرفار چلڈرن' کا آغاز

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 5:28 PM IST

کیلاش ستیارتھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعرات کی رات دیر گئے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے پائیدار ترقیاتی مقصد کے تحت سال 2025 تک دنیا سے بچہ سے مزدوری کے خاتمے کا ایک ہدف مقرر کیا ہے۔

اس کے تحت سال 2021 کو بچہ مزدوری کے خاتمے کے بین الاقوامی سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔ لہذا ، پوری دنیا سے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، نوبل انعام یافتہ افراد، کارپوریٹوں، مذہبی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور نوجوان رہنماؤں کو متحرک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ 2025 تک بچہ مزدوری کو ختم کریں اور پائیدار ترقیاتی مقصد کو حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے اس بین الاقوامی سال میں ہر فورم پر اس پر تبادلہ خیال کیا جائے اور اس سے مشاورت کر کے فوری ٹھوس کارروائی کی مانگ کی جائے۔ 'فیئر شیئر فار چلڈرن' مہم کا مقصد بجٹ اور وسائل وغیرہ میں آبادی کے تناسب سے بچوں کے منصفانہ حصہ کو یقینی بنانا ہے۔ اس مہم کی حمایت کرنے کے لئے ، عالمی رہنماؤں نے ایک حلف نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں بچہ مزدوری کے خاتمے کے اپنے عہد کا اظہار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.