دنیا کے دیگر ممالک کی طرح یوکرائن میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہربڑھتا جا رہا ہے۔
یوکرائن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 483 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 24 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر کے 24823 ہو گئی ہے۔
یوکرائن کے وزیر صحت میکسم استیپانوف نے یومیہ پریس بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔
کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں سے 253 معاملے یوکرائن کی فوج میں پائے گئے ہیں۔
ستیپانوف کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرائن میں کورونا انفیکشن سے چار لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 735 ہو گئی ہے۔
اس دوران 125 لوگوں کو مکمل طور ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ یوکرائن میں اب تک 10440 لوگ کووڈ -19 سے مکمل طور ٹھیک ہو چکے ہیں۔