ETV Bharat / bharat

فرانس میں کورونا وائرس کی تفصیلات

فرانس میں کووڈ -19 سے 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

latest details of corona virus in france
فرانس میں کورونا وائرس کی تفصیلات
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 1:28 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے شدید برسرپیکار فرانس میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 29021 ہو گئی ہے۔

فرانس کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ فرانس کے اسپتالز میں 81 لوگوں کی موت ہوئی جبکہ اولڈ ایج ہوم اور دیگر مقامات پر کووڈ -19 سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

فرانس میں پرکورونا انفیکشن کے اب تک 188450 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فرانس میں کووڈ -19 کے 13514 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 1210 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی اور ان کا انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) میں علاج کیا جا رہا ہے۔

فرانس میں کورونا انفیکشن سے اب تک 69455 لوگ مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔

فرانس نے اپنی سست پڑی ہوئی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے دو ماہ سے لاگو لاک ڈاؤن کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت پہلے ہی دے دی ہے۔

فرانس میں میوزیم، پارکوں اور سمندر کناروں پر لوگ آنے جانے لگے ہیں۔ سوئمنگ پول، جم اور سینما گھروں کو بھی کھولا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.