عدالت کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر اڈوانی نے سنیچر کو کہاکہ اہل وطن کے ساتھ ساتھ وہ بھی اجودھیا میں عدالت کے فیصلے سے خوش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ کے اجودھیا معاملہ میں دیے گئے تاریخی فیصلہ کا میں بھی اہل وطن کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ ان کے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایشور نے عوامی تحریک میں شراکت کا موقع دیا تھا جو بھارت کی آزادی کی تحریک کے بعد سب سے بڑی تحریک تھی جسے سپریم کورٹ نے فیصلے سے ممکن بنا دیا ہے۔