ETV Bharat / bharat

مزدور کی بیٹی دسویں جماعت کے امتحانات میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب - اندور کے میونسپل کارپوریشن

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی کھانڈیکر نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کو دیا اور اپنے اساتذہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

labourer's daughter gets flat for securing first divison in class 10 exams in Indore
مزدور کی بیٹی دسویں جماعت کے امتحانات میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 1:53 PM IST

کامیابی صرف امیروں کے مقدر میں نہیں، غریب بھی اعلی درجے کے ساتھ کامیاب ہوسکتا ہے۔ یہ صرف قول نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کے اندور کی ایک غریب گھرانہ کی لڑکی نے اسے پورا کر دیکھایا ہے۔

مدھیہ پردیش میں اندور کے میونسپل کارپوریشن نے دسویں جماعت کے امتحان میں 68 فیصد حاصل کرنے پر غریب مزدور کی بیٹی کو مکان بطور تحفے میں دے دیا ہے۔

اندور میں پردھان منتری آواز یوجنا کی افسر پرشانت دیگھی نے بتایا کہ 'لڑکی کو اندور میونسپل کارپوریشن نے ون بی ایچ کا فلیٹ تحفے میں دیا ہے'۔

ویڈیو

دسویں جماعت کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی بھارتی کھانڈیکر ایک سرکاری اسکول میں زیر تعلیم تھے۔ اب وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کی افسر بننا چاہتے ہیں۔

وہ دشرتھ کھنڈیکر کے تین بچوں میں شامل ہے، جو روزانہ مزدوری کرتے ہیں۔ کھنڈیکر کبھی اسکول نہیں گیے اور اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ ہونے کی یقین دہانی کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔

بھارتی نے کہا ہے کہ 'میں نے دسویں جماعت میں 68 فیصد نشانات حاصل کیا۔ میری کامیابی کا سہرا میرے والدین کو جاتا ہے، جنہوں نے مجھے اسکول بھیجنے کے لئے سخت محنت کی'۔

بھارتی نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں خوش ہوں۔ میں ایک آئی اے ایس افسر بننا چاہتی ہوں۔ میں پیدل ہی اسکول جاکر تعلیم حاصل کی ہوں'۔

بھارتی نے مزید کہا ہے کہ 'میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ مکان تحفے میں دیا اور میری مزید تعلیم کی مفت فراہمی کے لیے یقین دھانی کرائی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.