ETV Bharat / bharat

کلبھوشن کے وکیل کا پاکستان کو چیلینج - بھارت کے معروف وکیل ہریش سالوے

عالمی عدالت میں کلبھوشن کے مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیل ہریش سالوے پاکستان کو متنبہ کیا ہے۔

بھارت کے معروف وکیل ہریش سالوے
author img

By

Published : Jul 18, 2019, 9:47 AM IST

عالمی عدالت میں کلبھوشن جادھو کے مقدمے کی پیروی کرنے والے بھارت کے معروف وکیل ہریش سالوے نے پاکستان کو وارننگ دی کہ اگر اس نے جادھو کے معاملے دوبارہ سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے پھر عالمی عدالت میں گھسیٹا جائے گا اور اس پر عالمی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔

ہریش سالوے نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے عالمی عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے اس معاملے میں دخل دے کر چند روز قبل جادھو کو تختہ دار پر چڑھنے سے بچالیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بار بار جادھو کے پاس سے برآمد مبینہ پاسپورٹ کی سلائڈ دکھائی۔ عدالت نےاس پر خصوصی توجہ دی اور پاکستان کے اس دلیل کو خارج کردیا کہ جادھو کی شہریت غیر یقینی ہے۔

عدالت نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق ایک غیر جانبدارانہ مقدمہ چلے، اگر یہ مقدمہ فوجی عدالت پر انہی ضابطوں اور قوانین کی بنیاد پر چلایا جاتا ہے جہاں باہر ی وکلا کو جازت نہیں، ہمیں اجازت نہیں ہے، ملاقات کی اجازت نہیں ہے، ثبوت نہیں دیے جاتے تو یہ متوقع معیارکے مطابق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جادھو کو وکیل مہیا کروانا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ہم دوبارہ عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، اور اگر پاکستان عالمی عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر پابندی لگائےجانے سمیت کئی اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سالوے نے کہا کہ عدالت واضح کرچکی ہے کہ کلبھوشن کو پریشان نہیں جاسکتا، یہ کہے جانے پر کہ پاکستانی عدالت میں وہ جادھو کی جانب سے نہیں لڑسکیں گے، انہوں نے کہا کہ انھیں پورا بھروسہ ہے کہ پاکستان میں کئی 'شاندار وکیل' ہیں جو کلبھوشن کی پیروی کرسکتے ہیں۔

سالوے نے کہا کہ انھیں ذاتی طور پر اطمینان ہے کہ پاکستان کے ذریعے استعمال کیے گئے تجزیہ اور عدالت میں دیے گئے جواب کو انہوں نے افسوسناک قرار دیا، اور کہا کہ ان کی تہذیب اور بھارتی روایت کے مطابق ایسی زبان میں جواب نہیں دیا جاتا۔

پاکستان نے الزام ضابطوں کے غلط استعمال کی بنیاد پر لگائے تھے اور کہا تھا کہ یہ وہ بنیاد ہیں جن پر بھارت کے حق میں فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے، اس لیے پاکستان کے دلائل خارج ہوگئے۔

سالوے نے کہاکہ 'ہم پاکستان سے امید کرتے ہیں کہ وہ ایک غیر جانبدارانہ مقدمے کی گارنٹی کے لیے مکمل قانونی چارہ جوئی کرے،پاکستان کا رویہ دنیا دیکھ رہی ہے اور اگر وہ ایک اور فرضی سازش کی کوشش کرتا ہے، تو ہم دوبارہ عالمی عدالت جائیں گے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.