كووند نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'رام نومی پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات، بھگوان رام کی زندگی خود میں ایک پیغام ہے اور ہمیں قلب و ذہن اور کاموں سے بہترین بننے کی ترغیب دیتا ہے، آئیے اس موقع پر قومی خدمت اور سماج میں بھائی چارے کا ماحول بنانے کا عزم کریں'۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی رام نومی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'رام نومی کے مقدس موقع پر تمام ہم وطنوں کو نیک خواہشات۔
ملک بھر میں آج رام نومی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔
عقیدے کے مطابق بھگوان رام آج ہی کے دن یعنی چیتر ماہ میں راجا دشرتھ کے گھر ایودھیا میں پیدا ہوئے تھے۔