ETV Bharat / bharat

کیرالہ: دہشتگردی کے الزام میں دو نوجوان گرفتار - اعلی سنٹرل سیکیورٹی ایجنسیوں

پیر کی شام ریاض سے فلائٹ پہنچتے ہی انہیں ترواننت پورم ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

nia
nia
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 4:47 AM IST

Updated : Sep 22, 2020, 7:56 AM IST

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو کیرالہ کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دو مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان میں سے ایک کیرالہ کا باشندہ شعیب ہے جبکہ دوسرے کا تعلق اترپردیش سے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق این آئی اے اور را کے عہدیداروں نے ان سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ یہ دونوں ریاض سے واپس آئے تھے۔

مبینہ دہشت گرد دہشت گردی کے معاملات میں اعلی سنٹرل سیکیورٹی ایجنسیوں کے زیر نگرانی تھے اور انھیں انتہائی خفیہ مشترکہ این آئی اے را آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پیر کی شام ریاض سے فلائٹ پہنچتے ہی انہیں ترواننت پورم ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ان دونوں کو ایک لک آؤٹ نوٹس کی بنیاد پر ریاض سے لایا گیا تھا۔

شعیب مبینہ طور پر اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے 2008 کے بنگالورو بم دھماکے کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسرا شخص اتر پردیش سے تعلق رکھنے والا محمد گل نواز ہے جس پر مبینہ طور پر دہلی کے بم دھماکے کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

این آئی اے کے مطابق شعیب کو بنگلور لے جایا جائے گا جبکہ نواز کو دہلی بھیجا جائے گا۔

Last Updated : Sep 22, 2020, 7:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.