ETV Bharat / bharat

کیرالہ حکومت پولیس ترمیمی قانون واپس لے گی - کیرالا پولیس ایکٹ

کیرالہ کابینہ نے سیکشن 118 اے کو واپس لینے کے لئے ایک نیا آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیرل حکومت پولیس ترمیمی قانون واپس لے گی

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 11:40 AM IST

وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ منگل کو کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کیرالہ کے گورنر کو دفعہ 118 اے کو منسوخ کرنے کے لئے ایک آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش کرے گی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قانون سے پولیس کو زیادہ طاقت ملنے کے سبب اس قانون کے غلط استعمال کے امکانات موجود ہیں۔ وزیر اعلی نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم لوگوں کی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خدشات کی وجہ سے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔'

وجین نے مزید کہا کہ اسمبلی میں تفصیلی بحث و مباحثے اور تمام فریقوں کی رائے اکٹھا کرنے کے بعد ہی ایک نیا قانون منظور کیا جائے گا۔

کیرالہ حکومت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ وسیع پیمانے پر بدنیتی پر مبنی مہمات کی روک تھام کے لئے کیرالہ پولیس ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا۔ اور آرڈینینس منظور کیا تھا۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ہفتے کے روز متنازع آرڈیننس پر دستخط بھی کیے تھے۔

مگر مخلتف گوشوں نے اس قانون کے غلط استعمال انفرادی آزادی اور وقار کا خطرہ بتایا اوراس کی مخالفت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.