ETV Bharat / bharat

کیرالہ طیارہ حادثہ: مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ - ایئر انڈیا کا بوئنگ 737 طیارہ

ایئر انڈیا کا بوئنگ 737 طیارہ کیرالہ کے کوزیک کوڈ کے کری پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گر کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ کیپٹن ڈی وی ساٹھے اور شریک پائلٹ سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Kerala plane crash: Rs 10 lakh compensation to families of victims
کیرالہ طیارہ حادثہ: مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ
author img

By

Published : Aug 8, 2020, 3:12 PM IST

وزیر ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے کیرالہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، شدید زخمیوں کو 2-2 لاکھ اور معمولی زخمی ہونے والے افراد کو 50000 روپے کی عبوری امداد کا اعلان کیا ہے۔

Kerala plane crash: Rs 10 lakh compensation to families of victims
کیرالہ طیارہ حادثہ: مہلوکین کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور وزیر اعلی پنارائی وجین نے کوزیکوڈ میڈیکل کالج ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمی مسافروں کو داخل کرایا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کا بوئنگ 737 طیارہ کیرالہ کے کوزیک کوڈ کے کری پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے کے عینی شاہد، سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے اے ایس آئی اجیت سنگھ نے بتایا 'میں نے ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز پیرامیٹر روڈ کی طرف گرتے ہوئی دیکھا'۔

وہیں کیپٹن ڈی وی ساٹھے کی والدہ نیلہ ساٹھے نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک عظیم بیٹا تھا، وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے کے لئے تیار رہتا تھا۔ اس کے اساتذہ اب بھی ان کی تعریف کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے: کیرالہ میں طیارہ حادثہ کی جانچ کا حکم

بتا دیں کہ کیپٹن ڈی وی ساٹھے بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر تھے۔ ایئر انڈیا میں شمولیت سے قبل وہ بھارتی فضائیہ میں تجرباتی ٹیسٹ کے پائلٹ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.