کیرالہ کے گورنر عارف محمد خاں نے عیدالاضحی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار ہمیں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں، محبت، ہمدردی اور باہمی تعاون کے ذریعہ متحد رہنے کی تحریک دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیرالا کی لڑکی 'جادوگر' بن گئی
گورنر نے اپنے پیغام میں کہا ’عیدالاضحی کی خوشی کے موقع پر کیرالہ اور دنیا بھر کے دیگر کیرالہ والوں کو میری طرف سے نیک خواہشات'۔
خان نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار ہمیں اپنی زندگی اور کورونا کے خلاف ہماری لڑائی میں محبت، ہمدردی اور باہمی تعاون کے ذریعہ متحد رہنے کی تحریک دیتا ہے۔