اس موقع پر سابق ریاستی وزیر راجہ مدن گوپال کے انتقال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا راجہ مدن گوپال کی تصویر پر پھول مالا چڑھا تے ہوئے دو منٹ کی خاموشی مناتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ویر بھارتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے کہا کہ مدن گوپال تین بار شورا پور کے رکن اسمبلی رہے اور ایک بار ریاستی وزیر بھی ان کو بنایا گیا اس موقع پر کرناٹکا ٹیپوسلطان یوتھ کمیٹی کے ریاستی صدر ارشد دکنی نے کہا کہ مدن گوپال ساری عمر سادگی کے ساتھ گزاری۔اس موقع پر مولانا حافظ مشتاق کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔