ETV Bharat / bharat

باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ - کرناٹک سیاسی بحران

کرناٹک میں کانگریس نے اپنے 10 باغی ممبران اسمبلی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار سے 'پارٹی بدل' مخالف قانون کے تحت نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

karnataka-political-crisis-congress-will-urge-speaker-to-disqualify-rebel-mlas-bar-them-from-contesting-elections-for-six-years-says-siddaramaiah-1
author img

By

Published : Jul 9, 2019, 2:58 PM IST

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی منگل کو ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ کانگریس نے ممبر اسمبلی عہدے سے استعفی دینے والے 10 اراکین اسمبلی کے خلاف اس کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے رہنما سدھارميا نے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اسپیکر کے سامنے ایک درخواست پیش کی جائے گی، جس میں ان سے آئین کی 10 ویں شیڈول کے تحت پارٹی کے 10 ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

کانگریس کی جانب سے وہپ جاری کرنے کے باوجود پارٹی کے 10 باغی ممبران اسمبلی نے پارٹی اراکین کی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ یہ تمام رکن اسمبلی اس وقت ممبئی میں ہیں۔اگر اسمبلی کے اسپیکر اس قانون کے تحت فیصلہ لیتے ہیں تو کانگریس کے 10 ممبران اسمبلی پر چھ سال کے لیے انتخاب لڑنے کی پابندی لگا دی جائے گی۔

کانگریس کے 10 اور جنتا دل (سیکولر) کے تین ممبران اسمبلی نے رکن اسمبلی کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے، جس کی وجہ سے 13 ماہ پرانی کانگریس-جنتا دل (سیکولر) حکومت پر بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.