ETV Bharat / bharat

کرناٹک: مریض کی موت، 18 اسپتالوں کو نوٹس جاری - انفلوئنزا نما بیماری (آئی ایل آئی)

کرناٹک حکومت کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق بھنور لال سوجانی نامی 52 سالہ مریض کی 18 نجی اسپتالز میں داخلے سے انکار کرنے کے بعد موت واقع ہوگئی۔

karnataka govt issues notice to 18 hospitals for denying admission
کرناٹک: 18 اسپتالز کو سرکاری نوٹس جاری
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 11:02 AM IST

کرناٹک حکومت نے انفلوئنزا (آئی ایل آئی) کی علامتوں میں مبتلا 52 سالہ مریض کو اسپتال میں داخل کرنے سے انکار کرنے پر 18 نجی اسپتالوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

انفلوئنزا نامی بیماری (آئی ایل آئی) کی علامات کے اظہار کے بعد مریض کو یکے بعد دیگرے 18 اسپتالوں میں لے جایا گیا، لیکن کسی نے بھی ان کے علاج سے انکار کردیا اور وہ اسی حالت میں انتقال کرگیا۔

اطلاعات نے مطابق ان اسپتالز نے بستر یا وینٹیلیٹر کی عدم دستیابی کا اظہار کیا تھا۔

یہ کرناٹک پرائیویٹ میڈیکل اسٹیبلشمنٹ (کے پی ایم ای) کے تحت کسی بھی مریض کو فوری ضروری طبی امداد اور داخلہ کی فراہمی کی واضح خلاف ورزی ہے۔

ریاستی محکمہ صحت نے بتایا کہ 'انہیں کے پی ایم ای ایکٹ 2017 کی دفعہ 11 اور 11 اے کے تحت دفعات پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ نجی میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کووڈ-19 اور دیگر علامات کے مریضوں کا علاج سے انکار نہیں کرسکتے'۔

نوٹس کے مطابق ان 18 اسپتالز پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.