ETV Bharat / bharat

ملک کانگریس کو ایک موثر متبادل نہیں مان رہا: سبل - kapil sibbal latest interview

کپل سبل نے بہار کے اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات میں کانگریس ملی کڑی شکست کلے بعد اپنی رائے پیش کرتے ہوئے پارٹی کی کڑی تنقید کی ہے۔

ملک کانگریس کو ایک موثر متبادل نہیں مان رہا: سبل

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 12:47 PM IST

بہار کے حالیہ اسمبلی انتخابات اور کئی دیگر ریاستوں میں ضمنی انتخابات میں کانگریس کی کمزور کارکردگی کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما کپل سبل نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ایک نجی میڈیا ادارہ کو دیے اپنے انٹر ویو میں سبل نے کہا 'ملک کے لوگ نہ صرف بہار میں بلکہ جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ظاہر ہے کہ وہ کانگریس کو ایک موثر متبادل نہیں مانتے ہیں، یہ ایک نتیجہ ہے۔'

اس کے علاوہ سبل نے کہا 'اگر کانگریس نے چھ سال تک اپنا تجزیہ نہیں کیا ہے تو پھر ہمیں اب خود احتسابی کی کیا امید رکھنی چاہیے؟ ہم جانتے ہیں کہ کانگریس میں کیا غلط ہے، تنظیمی طور پر، ہم جانتے ہیں کہ غلط کیا ہے، میرے خیال میں ہمارے پاس سارے جوابات ہیں۔'

سبل نے مزید کہا 'کانگریس پارٹی خود ہی تمام جوابات کو جانتی ہے، لیکن وہ ان جوابات کو قبول کرنے پر راضی نہیں ہے، اگر وہ ان جوابات کو قبول نہیں کرتے ہیں تو گراف میں کمی ہوتی رہے گی۔'

سبل نے کہا کہ کانگریس زمین پر نتائج نہیں دکھا رہی ہے، اس کے لیے انہوں نے کچھ تجاویز بھی دیں، انہوں نے کہا 'پہلے ہمیں بات چیت کرنی ہوگی، تجربہ کار ذہن، تجربہ کار ہاتھوں سے، بھارت کی سیاسی حقائق کو سمجھنے والے لوگوں کے ساتھ، جو لوگ میڈیا میں کیا اور کس طرح وضاحت کرنی ہے، جولوگ جانتے ہیں کہ لوگوں تک بات کیسے پہنچائی جائے، ہمیں اتحادیوں کی ضرورت ہے، ہمیں لوگوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔'

کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا 'ہم (کانگریس) اب لوگوں سے ہمارے پاس آنے کی توقع نہیں کرسکتے ہیں، ہم پہلے کی طرح کی طاقتور نہیں ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.