ETV Bharat / bharat

پی ایم کیئر فنڈ کی تفصیلات مہیا کرانے کا مطالبہ - مزدوروں

کانگریس کے سینیئر رہنما کپل سبل نے اتوار کے روز سوال کیا کہ وزیر اعظم کیئر فنڈ میں سے تاحال کتنے مزدوروں کو کتنی رقم جاری کی گئی ہے؟

کانگریس رہنما کپل سبل کا پی ایم کیر فنڈ کی تفصیلات مہیا کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 31, 2020, 10:12 PM IST

انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے پی ایم فنڈ سے آج تک مزدوروں کو کتنی رقم جاری کی ہے ، کیا آپ اس سوال کا جواب دینا پسند کریں گے؟۔ اس دوران کئی افراد کی موت ہوگئی ، کچھ لوگ گھروں کو لوٹتے وقت پیدل چلنے کی وجہ سے مرگئے۔

کچھ لوگوں ٹرینوں میں مرگئے ، کچھ لوگ بھوک سے مرگئے ۔ کپل سبل نے ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ان سوالات کو اٹھایا۔ انہوں نے مزید سوال کیا کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مرنے والوں کو کتنا معاوضہ دیا۔

انہوں نے آفات سماوی کے لیے دستور کی دفعہ 12 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک شدہ افراد کو معاوضہ دیا جانا چاہئے اور دوبارہ زندگی شروع کرنے میں ان کی مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے لاک ڈاؤن کے سبب مرنے والے افراد کو معاوضہ دیا ، کیا حکومت نے دوبارہ لوگوں کو زندگی شروع کرنے میں مدد کی ؟۔

کانگریس رہنما کپل سبل کا پی ایم کیر فنڈ کی تفصیلات مہیا کرنے کا مطالبہ
کانگریس رہنما کپل سبل کا پی ایم کیر فنڈ کی تفصیلات مہیا کرنے کا مطالبہ

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ اس دفعہ کے تحت بیواؤں اور چھوٹے بچوں کو بھی خصوصی امداد دی جانی چاہئے کیا انہیں امداد دی گئی۔ وزیر اعظم مودی کو اس سلسلہ میں جواب دینا چاہئے۔

انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ پچھلے چھ سالوں میں جو سیاست کھیل رہی ہے اسے بازو رکھنا چاہئے اور غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔ سبل نے کہ آنے والے وقت میں معیشت منفی ہوجائے گی اور آر بی آئی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 45 کروڑ مزدور ہیں ان کا کیا ہوگا ان کے مستقبل کے بارے میں کون سوچے گا۔ ہم اسی لیے حکومت سے سوال کررہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کیر فنڈ کی تفصیلات فراہم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.