بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہورہے ہیں۔ وہ کل دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
1983 میں پہلی بار اپنی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو ورلڈ چمپئن بنانے والے کپل کو دل کا دورہ پڑا اور دارالحکومت کے ایک اسپتال میں انجیو پلاسٹک سرجری کروائی گئی۔ گزشتہ دنوں کپل دیو کو سینے میں درد ہوا تھا جس کے بعد وہ رات کے 1 بجے اوکھلا کے فورٹس اسپتال پہنچے۔
فورٹس کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کپل دیو کو سینے میں درد کی شکایت تھی۔ 62 سالہ کپل دیو کی تشخیص کی گئی اور ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر اتول ماتھر نے ہی رات میں کپل دیو کی انجیو پلاسٹی سرجری کی۔
کپل دیو نے ٹویٹ کیا "آپ سبھی کی محبت اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سبھی کا شکرگزار ہوں کہ میری صحت کے لئے دعا کی۔ میں اب ٹھیک ہو رہا ہوں۔