اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں مقامی لوگوں کی جانب سے آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کئے جانے والے واقعہ کی اکھلیش یادو نے مذمت کی ہے۔
سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اس واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جرائم کی اس سب سے شرمناک واردات حکمراں جماعت اور مجرمین کی درمیان ملی بھگت کا نتیجہ ہے'۔
یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'اترپردیش کے کرائم دنیا کی اس سب سے شرمناک واقعہ میں حکمراں جماعت اور مجرمین کی ملی بھگت کا خامیازہ فرض شناس پولیس اہلکار کو بھگتنا پڑا ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'مجرمین کو زندہ گرفتار کر کے ان کے پیچھے موجود افراد کا پردہ فاش ہونا چاہئے'۔
انہوں نے کہا 'اترپردیش بی جے پی حکومت اپنی حقیقت آشکارا ہونے کے ڈر سے آنا فانا میں کلیدی مجرم کو گرفتار نہ کر کے مختصر مڈھ بھیڑ دکھانے کا ناٹک کروارہی ہے۔ اس سے پولیس اہلکار کی حوصلہ شکنی ہوگی اور پولیس کا اشتعال بھی بڑھےگا'۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت کو فورا معاوضے کا اعلان کرے اور اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔