بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی جیت کے بعد اب نئی حکومت تشکیل دینی ہے، اس سلسلے میں این ڈی اے کا آج اجلاس ہونے والا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار بی جے پی کے بہت سے نئے چہرے حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، ان سب میں رام مندر تعمیراتی کمیٹی کے رکن کامیشور چوپال کا نام سامنے آرہا ہے، وہ نائب وزیر اعلی کے عہدے کی ذمہ داری حاصل کرسکتے ہیں۔
کامیشور چوپال جمعہ کو پٹنہ پہنچے، پٹنہ ایئرپورٹ پر کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا، ایئر پورٹ پر موجود ان کے حامیوں نے بہار کے نائب وزیر اعلی کامیشور چوپل کی طرح ہونا چاہیے جیسے نعرے لگائے، حکومت کی تشکیل کے وقت بہار پہنچنے والے کامیشور نے پٹنہ ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے کہا کہ میں پارٹی کا سپاہی ہوں جو ذإہ داری ملے گی اکروں گا، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی جو بھی کردار دے گی میں ادا کروں گا، جہاں تک وزیر اعلی کے عہدے کا تعلق ہے سب کچھ پہلے ہی این ڈی اے میں طے ہے۔ وزیر اعلی صرف نتیش کمار ہوں گے، ان کی قیادت میں بہار کی ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پٹنہ میں این ڈی اے کا آج اجلاس ہوگا
حالانکہ یہ محض ابھی قیاس آرائیاں ہیں کہ کامیشور چوپل نائب وزیر اعلی کے عہدے کے ایک مضبوط دعویدار ہیں۔
کامیشور نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت بنانے سے پہلے انہیں بہار بھیجا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کامیشور چوپال نئی حکومت میں کیا کردار ادا کریں گے۔
واضح ہو کہ کامیشور چوپال بہار قانون ساز کونسل کے سابق رکن ہیں اور اس وقت بہار میں رام مندر تعمیراتی کمیٹی کے واحد رکن ہیں۔
حالانکہ اب تک این ڈی اتحاد کی حکومت میں جے ڈی یو کے مکھیا نتیش کمار وزیر اعلی تو بی جے پی کے سشیل کمار نائب وزیر اعلی کے طور پر ذإہ داری سنبھالتے رہے ہیں، موصولہ اطلاعات کی بنیاد پر سشیل کمار مودی سے نائب وزیر اعلی چھینی جا سکتی ہے۔