کمال آر خان نے پی ایم کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا 'مودی جی نے اتنا زیادہ روزگار پیدا کیا کہ آج سبھی لوگ چوکیدار بن گئے' فیس بک اور ٹوئٹر پر ہی صحیح کام تو ہے!، اس طرح انہوں نے پی ایم نریندر مودی کے 'میں بھی چوکیدار' مہم پر طنز کیا ہے، ویسے بھی کچھ وقت قبل روزگار میں آئی کمی کوبھی کے آر کے نے اپنے ٹوئٹ میں پیش کیا ہے۔
کمال آر خان سوشل مڈیا پر بہت متحرک ہیں اور وہ دبئی میں قیام پذیر ہیں ، کے آر کے فلم ریویو بھی کرتے ہیں اور یو ٹیوب پر ان کا ایک چینل بھی ہے۔
کمال آر خان بگ باس میں بھی نظر آچکے ہیں اور وہاں اپنی حرکت کی وجہ سے وہ کافی سرخیوں میں بھی رہے تھے، گزشتہ کچھ وقت سے وہ سوشل میڈیا پرخوب ایکٹیو ہیں اور سیاسی معاملوں پر جم کر اپنی رائے رکھ رہے ہیں۔