ETV Bharat / bharat

کمل ناتھ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع - ضمنی انتخابات

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے اسٹارکمپینر کی حیثیت سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔

kamal nath
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 10:24 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے ان کے اسٹار کمپینر کی حیثیت منسوخ کردی تھی۔

سینئر وکیل اور کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ نے مختلف بنیادوں پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور ان کی درخواست پر فوری سماعت کی جائے گی۔

تنکھا نے کہا "یہ درخواست ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ورون چوپڑا کے ذریعہ دائر کی گئی ہے اور عدالت عظمیٰ نے رجسٹری میں جس نقائص کی نشاندہی کی ہے اس کو دور کیا گیا ہے۔

جمعہ کو پول پینل نے اخلاقی اور نازیبا سلوک کی مینہ خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے کانگریس کے قائد کی اسٹار کمپینر کی حیثیت کو کالعدم قرار دے دیا۔جب کہ سیاسی جماعت ایک اسٹار کمپینر کے اخراجات کی ادائیگی کرتی ہے، تو امیدوار دوسرے انتخابی کارکنوں کے اخراجات کی ادائیگی کرتا ہے۔

حکم نامے میں پول پینل نے کہا بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جاری کردہ مشورے کی مکمل طور پر نظرانداز کرنے کی وجہ سے کمیشن نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے اسٹار کمپینر کی حیثیت کو مسترد کردیا۔

اس نے کہا کہ کمل ناتھ کو اسٹارکمپینر کی حیثیت سے حکام کی جانب سے کسی کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم اگر اب سے کمل ناتھ کے ذریعہ کوئی مہم چلائی جاتی ہے تو سفر، قیام اور دورے سے متعلق تمام اخراجات اس امیدوار کو برداشت کرنا پڑے گا جس کے انتخابی حلقے میں وہ انتخابی مہم چلائنگے ہے۔

الیکشن کمیشن نے ناراضگی کے ساتھ کہا ہے کہ کمل ناتھ ایک سیاسی جماعت کے رہنما ہونے کے باوجود بار بار ضابطہ اخلاق کی دفعات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف ان کے ریمارکس کا حوالہ بھی دیا۔انہوں نے حالیہ انتخابی پروگرام میں ایک سیاسی حریف کے خلاف مافیا اور ملاوٹ خور کے الفاظ استعمال کیے تھے۔

گذشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے کمل ناتھ سے انتخابی مہم میں آئیٹم جیسے الفاظ استعمال نہ کرنے کو کہا تھا۔انہوں نے ایک جلسے میں ریاستی وزیر اور بی جے پی امیدوار امرتی دیوی کو کا استعمال کیا تھا۔

کمیشن نے 29 ستمبر کو انتخابی شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انتخابی ضابظہ اخلاق فوری طور پر عمل میں آگیا، ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم یکم نومبر کو ختم ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.