ETV Bharat / bharat

کلیم فریدی کو گوری لنکیش ایوارڈ

کرناٹک جرنلسٹ یونین شاخ رائچور کی جانب سے ایوارڈز کی تقسیم پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر ضلع رائچور کے تعلقہ دیودرگ میں کرناٹک جرنلسٹ یونین ضلع رائچور کی جانب سے یوم صحافت بھی منایا گیا۔

kaleem faridi gets gauri lankesh award
کلیم فریدی کو گوری لنکیش ایوارڈ
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 2:22 PM IST

اس موقع پر مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو گوری لنکیش ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جس میں اردو زبان سے تعلق رکھنے والے روزنامہ کے بی این ٹائمز کے شورا پور تعلقہ کے نامہ نگار کلیم فریدی بھی شامل ہیں۔

kaleem faridi gets gauri lankesh award
پروگرام میں شریک شرکا

کلیم فریدی نے کرناٹک جرنلسٹ یونین جرنلسٹ ایسوسی ایشن شاخ رائچور کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ہو کہ انہوں نے دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان کے صحافیوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'صحافت غیر جانب دار ہوتی ہے اور صحافی کو بھی غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ سچائی کو سامنے لانا صحافی کا اولین فرض ہوتا ہے مگر موجودہ دور میں سچ بولنا، سچ لکھنا اور سچ کو بتانا مشکل ہوتا جا رہا ہے'۔

کلیم فریدی نے مزید کہا ہے کہ 'صحافی کا سب سے بڑا ہتھیار اس کی آزادی ہوتی ہے'۔

اس موقع پر دیگر زبانوں کے صحافیوں کو بھی ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.