ETV Bharat / bharat

کیمور: کورونا کیسز کی رفتار میں اضافہ - بہار کے کیمور میں کورونا کیسز میں اضافہ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں گذشتہ تین دنوں سے ہر روز کورونا مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ 20 افراد کی ایک رپورٹ میں تین افراد کو کورونا مثبت قراردیا گیا۔

سدف
دفس
author img

By

Published : May 31, 2020, 10:38 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں گذشتہ تین دنوں سے ہر روز کورونا مثبت مریض پائے جا رہے ہیں۔ 20 افراد کی ایک رپورٹ میں تین افراد کو کورونا مثبت قراردیا گیا۔

سول سرجن ڈاکٹر ارون کمار تیواری نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ان تینوں مثبت میں سے ایک 29 سالہ خاتون اور 25 و 19 سالہ دو مرد ہیں۔

جمعہ کی شام دیر سے کیے گئے 27 افراد کی رپورٹ میں 10 افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس میں ایک افسر بھی شامل ہے۔ اس طرح ضلع کیمور میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 72 ہوگئی ہے۔

عہدیدار کے مثبت ہونے کے بعد انتظامیہ کے محکمہ میں بھی ہلچل مچی ہے۔ نیز کلکٹریٹ کے مختلف محکموں کے ملازمین میں خوف کا ماحول ہے۔ معلومات کے مطابق ہفتہ کو پائے جانے والے تین افراد مہاراشٹر سے آئے ہوئے مزدور ہیں اور انہیں اٹاڑھی آئی ٹی آئی کالج میں رکھا گیا ہے۔

ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے عام لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

محکمہ صحت نے 112 افراد کا نمونہ تفتیش کے لئے بھیجا تھا۔ جس میں ہفتے کے روز 20 افراد کی رپورٹز آ چکی ہیں، جبکہ 92 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.