ETV Bharat / bharat

جے پی نڈا کا بہار انتخابی ریلی سے خطاب - جے پرکاش نارائن

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے پرچہ نامزدگی کے بعد اب انتخابی تشہیر شروع ہوگئی ہے۔

jp nadda
jp nadda
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 6:39 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے گیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بنے گی'۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ 'بہار میں ایک بار پھر سے این ڈی اے اقتدار حاصل کرے گی اور ہم مل کر صوبہ میں ترقیاتی کے کاموں کو جاری رکھیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

راشٹریہ جنتا دل پر تنقید کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ 'جو رہنما جے پرکاش نارائن جی کے آشیرواد سے جنتا پارٹی کے سیاسی رہنما بنے، تین تین بار وزیر اعلیٰ کئی کرسی حاصل کی وہ آج کانگریس کو گلے لگاکر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بہت اہم دن ہے۔ آج لوک نائک جے پرکاش نارائن جی کا جنم دن ہے۔ آج بھارت میں کانگریس پارٹی کی آواز سے الگ ہٹ کر جو سیاسی خیالات تھے، وہ لوک نائک جے پرکاش نارائن جی کی ہی تھے۔ جو 50-60 سال کے لوگ ہیں انہوں نے جے پی تحریک کو دیکھا ہوگا۔ انہوں نے آزاد بھارت میں ان لوگوں نے پہلی بار کانگریس سے الگ ایک آواز سنی ہوگی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جے پی نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے سیاسی روایت بدل دی ہے۔ پہلے ذات کی بنیاد پر کانگریس سیاست کرتی تھی جبکہ نریندر مودی نے سرکار کے کام کے رپورٹ کارڈ کی بنیاد پر عوام کے درمیان جانے کی روایت شروع کی ہے۔

دربھنگہ گرامین اسمبلی نشسست کی تاریخ اور ووٹرز کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ آزادی کے 70 سال تک بہار میں صرف 4 میڈیکل کالج دیئے تھے جبکہ سنہ 2014 سے 2020 تک ریاست کو 14 میڈیکل کلاج ملے ہیں اور مزید 11 پر کام چل رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دوران بہار حکومت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ بہار میں نتیش کمار نے کورونا بحران کے دوران لوگوں کی زندگی محفوظ کرنے کے لیے بہتر کام کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہار میں ترقی کام جاری ہے۔ انہوں نے گیا میں آئی آئی ایم کالج، راجکیہ نیشنل ہائی وے، اسمارٹ سٹی پروجیکٹ، بہار سینٹرل یونیورسٹی، رسل پور ریلوے اور بریج ، ڈانڈی باغ پل اور دھوبی پٹنا 4 لین روڈ جیسے کئی کام ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.