پردھان نے یواین آئی سے کہا کہ صحافیوں کا کورونا وائرس سے متاثر ہونا باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو رپورٹنگ کرتے وقت خود کو بچانے کے لئے پی پی ای کٹ ضرور مہیا کرائی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بائٹ اور ویڈیو فوٹیج لیتے وقت سماجی فاصلہ بنائے رکھنا چاہئے۔
![کورونا مثبت صحافیوں کو انشورنس پالیسی کور ملنا چاہیے : پردھان](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6837785-thumbnail-3x2-aacac_2104newsroom_1587464586_458.jpg)
انہوں نے کہا کہ اس سنگین بحران کے وقت میڈیا جس محنت سے کام کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کی حیثیت سے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
این سی پی سربراہ شرد پوار کی بیٹی اور بارامتی سے ممبر پارلیمنٹ سپریا سولے نے بھی گزشتہ رات سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے صحافیوں کو انشورنس پالیسی کی منصوبہ بندی کے تحت کور کرنے کی درخواست کی تھی۔