ادے پور کے میں واقع لکشمی ولاس پیلس کو کم قیمت پر فروخت کرنے کے الزام کے تحت ارون شوری سمیت دیگر پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
لکشمی وِلاس پیلیس ہوٹل کو محض ساڑھے سات کروڑ روپئے میں فروخت کرنے پر ارون شوری و دیگر پر بدعنوانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کی سماعت کے بعد جج پی کے شرما نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ارون شوری پر سنہ 2002 میں لکشمی پیلیس کو 252 کروڑ روپئے کے بجائے ساڑھے سات کروڑ روپئے میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔
سی بی آئی نے سنہ 2014 میں ایف آئی آر درج کیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی نے جانچ کرنے کے بعد عدالت کو رپورٹ سونپی ہے۔
سی بی آئی کی عدالت نے 13 اگست 2019 کو اس معاملے پر دوبارہ جانچ کے لیے سی بی آئی کی ایک ٹیم مامور کیا تھا۔ دوبارہ اس معاملے پر جانچ کے بعد سی بی آئی نے پھر سے عدالت میں رپورٹ سونپی ہے۔ اسی رپورٹ کی بنیاد پر عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈھائی دن کا جھونپڑا اب سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
عدالت نے ارون شوری، پردیپ بیجل ، آشیش گوہا، کانتی لال کرمسے اورجیوتسنا شوری کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 120 بی کے تحت ملزم قرار دیا ہے۔