ETV Bharat / bharat

جے این یو میں طلبا کا آج مارچ - پولیس ہیڈکوارٹر دہلی

جے این یو میں نقاب پوش افراد کے حملے کے بعد دارالحکومت دہلی میں متعدد یونیورسٹیز کے طلبا اور سول سوسائٹیز کے لوگوں نے رات دو بجے تک پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

protests in jnu
protests in jnu
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 12:00 PM IST

گزشتہ رات جے این یو میں طلبا پر تشدد کے بعد یونیورسٹی کے طلبا نے پولیس ہیڈکوارٹر دہلی کا گھیراؤ کیا اور پر زور مظاہرہ کیا۔ بعد میں پولیس کی جانب سے قصورواروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ جس کے بعد طلباء نے ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج روک دیا۔

وہیں یونیورسٹی طلبا یونین کی طرف سے آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے جے این یو میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کے دوران، دہلی پولیس کے ترجمان اور سینٹرل ڈسٹرکٹ ڈپٹی پولیس کمشنر مندیپ سنگھ رندھاوا نے طلباء کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور جلد ہی ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وہیں یونیورسٹی میں ہوئے اس تشدد کو لے کرایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی جے این یو احاطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پانچ طلباء کی ایک ٹیم پولیس تحفظ میں یونیورسٹی کیمپس گئی۔ اس کے علاوہ دو طلباء کی ٹیم نے ایمس جاکر زخمیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ اور اب ان طلبا کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے:- جے این یو کے 23 طلبا اسپتال سے ڈسچارج
مزید پڑھیے:- جے این یو تشدد: پولیس نے مقدمہ درج کیا
مزید پڑھیے:- 'جے این یو' انتظامیہ کو ایم ایچ آر ڈی نے طلب کیا

یونیورسٹی احاطے میں پولیس نے پوری رات فلیگ مارچ کیا اور اسی دوران سابرمتی ہوسٹل کے باہر مظاہرہ کررہے طلباء نے ’پولیس واپس جاؤ ‘ کے نعرے لگائے۔ آج بعد دوپہر یونیورسٹی کیمپس میں طلباء کا مارچ نکالا جائے گا جس میں دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء کے بھی شامل ہونے کی امید ہے۔

Intro:Body:

hgjhgj

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.