ETV Bharat / bharat

جیٹ ایئر ویز بیچ منجدھار میں

مالی بحران کی شکا رجیٹ ایئر ویز کو بینک سے مدد مل سکتی ہےتاہم کمپنی کے بانی نریش گوئل اور اتحاد ایئر ویز کو اپنی حصہ داری گروی رکھنی پڑسکتی ہیں۔

جیٹ ایئر ویز بیچ منجدھار میں
author img

By

Published : Mar 20, 2019, 11:17 AM IST

اطلاعات کے مطابق جیٹ ایئر ویز کسی دوسرے طریقے سے فنڈز جمع کرنے میں ناکام رہی ہے جس کے بعد اس کے پاس چند ہی راستے بچے ہیں۔

نقدی بحران کی وجہ سے کمپنی قرض کی ادائیگی میں ناکام رہی ہے اس کے علاوہ پائلیٹوں اور دیگر عملہ کو بقایہ ادا نہیں کرسکی ہے۔ اس کی وجہ سے اسے اپنے 40 سے زائد طیاروں کو آپریشن سے ہٹانے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔

جیٹ ایئر ویز میں کمپنی کے بانی نریش گوئل اور ان کے خاندان کی تقریبا 52 فی صدی حصہ داری ہے، جب کہ اسٹریجک پارٹنر اور ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز کمپنی کی 24 فیصدی حصہ داری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اگر گوئل اور اتحاد اپنے شیئر کو سکیورٹی کے طور پر گروی رکھتے ہیں تو بینک انہیں آگے بھی قرض دے سکتا ہے۔

اسٹرٹیجک شراکت دار بھارتی اسٹیٹ بینک کی قیادت میں جیٹ ایئر ویز کے لیے حل کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔

جیٹ پر تقریبا 8200 کروڑ روپے کا قرض ہے، کمپنی کے بحران کو کم کرنے لیےگوئل اپنی حصہ داری کو کم کرکے 22 فی صدی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

14 فروری کو جیٹ ایئر ویز کا بورڈ بینکوں کی جانب سے پیش کی گئی سمادھان اسکیم کو منظوری دے چکی ہیں، گزشتہ روز جیٹ کا شیئر 3.35 فی صدی تک گراوٹ کے ساتھ 229.05 روپے پر بند ہوا۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.