ETV Bharat / bharat

جے ای ای مینز: اب آپ اردو زبان میں امتحان دے سکتے ہیں - اردو خبر

نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق رواں سال جے ای ای مینز کا امتحان اردو سمیت 13 زبانوں میں منعقد کرایا جائے گا۔

jee mains
jee mains
author img

By

Published : Dec 25, 2020, 12:24 PM IST

Updated : Dec 25, 2020, 12:56 PM IST

جوائنٹ انٹرینس اگزامینیشن مینس امتحانات 2021 اب 13 مخلتف زبانوں میں منعقد کرائے جائیں گے، جن میں اردو زبان بھی شامل ہے۔

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مطابق آئندہ سال 2021 میں ہونے والے جے ای ای مینس 13 زبانوں میں منعقد کرائے جائیں گے، جن میں ہندی، اردو، انگریزی، گجراتی، کَنڈ، ملیالم، مراٹھی، اڑیا، بنگالی، آسامی، پنجابی، تمل اور تیلگو شامل ہیں۔

این ٹی اے کی جانب سے امتحانات کا جدول بھی جاری کیا ہے، جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ سیشن 1 کے امتحانات فروری 13 سے فروری 26، 2021 کے درمیان منعقد کرائے جائیں گے جبکہ سیشن دو کے امتحانات مارچ 15 سے مارچ 18 کے درمیان، سیشن تین کے اپریل 27 سے اپریل 30 اور سیشن چار کے مئی 24 سے مئی 28، 2021 کے درمیان منعقد کرائے جائیں گے۔

اکثر طلاب کی یہ مانگ رہتی تھی کہ امتحانات میں انگریزی اور ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں کو بھی شامل کیا جائے جو اب پوری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے
مودی آج چھ ریاستوں کے کسانوں سے بات کریں گے

واضح رہے کہ جائنٹ انٹرینس اگزامینیشن ایک انجینرنگ اسیسمینٹ ٹیسٹ ہوتا ہے، جس کے ذریعے طلاب کو بھارت کے مختلف انجینرنگ کالجز میں داخلہ دیا جاتا ہے۔

Last Updated : Dec 25, 2020, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.