ETV Bharat / bharat

جے ای ای ایڈوانس امتحان کے نتائج کا اعلان - پہلا مقام

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی کی جانب سے جاری کر دہ نتائج کے مطابق چراغ نے 396 میں سے 392 مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔

جے ای ای کے نتائج کا اعلان، جانیے کس نے ٹاپ کیا؟

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 2:33 PM IST

جوائنٹ انٹرنس ایگزام (جے ای ای) ایڈوانس 2020 کے نتائج کا اعلان پیر کو کردیا گیا ہے، جس میں آئی آئی ٹی بمبئی زون کے چراغ فلور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ آئی آئی ٹی روڑکی کی کنشکا متل لڑکیوں کے زمرے میں ٹاپر رہی، تاہم کنشکا آل انڈیا رینک میں 17 ویں نمبر پر ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی کی جانب سے جاری کر دہ نتائج کے مطابق چراغ نے 396 میں سے 392 مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔

وہیں کنشکا نے 396 میں سے 315 مارکس حاصل کیے، انہوں نے بتایا کہ جے ای ای ایڈوانسڈ کے امتحان میں 1 لاکھ 50 ہزار 838 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 43 ہزار 204 طلباء نے کامیابی حاصل کی جن میں 6 ہزار 707 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

یہاں دیکھیں ٹاپ 10 ٹاپ کرنے والے طلبا کی فہرست

  1. چراغ فلور
  2. گنگولا بھون ریڈی
  3. ویبھو راج
  4. آر مہیندر راج
  5. کیشو اگروال
  6. ہاردک راجپال
  7. دیدانگ دھریندر
  8. شیام ششانک
  9. ہرش وردھن اگروال
  10. دھونیت بینیوال

جے ای ای ایڈوانس 2020 کی آفیشیل ویب سائٹ jeeadv.ac.in پر لاگ ان کر کے، ہوم پیج پر لنک تیار ہونے کے بعد جے ای ای (ایڈوانسڈ) 2020 کے نتائج پر کلک کرکے اپنے نتائج جان سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی آئی ٹی دہلی نے خود اس سال سے بی ٹیک کے دو نئے کورسز شروع کردییے ہیں، جس کے لیے وہ جے ای ای ایڈوانسڈ 2020 کے ذریعے درخواست حاصل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.