جاپان کا شہر فوکو شیما جو زرعی اور جانوروں کی افزائش کے لیے مشہور ہے میں سن 2011 میں فوکو شیما نیوکلیر پاور پلانٹ میں تباہی مچ گی تھی جس کے سبب تابکاری پھیل گئی تھی لیکن یہ شہر اس اثر سے باہر نکل گیا ہے۔
فوکو شیما اگریکلچرل سنٹر جو فوکو شیما میں تابکار کے اثرات کا جائزہ لیتا ہے کہا کہ اس کے پانی میں تابکاری کی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔ فوکو شیما میں زرعی ، جنگلاتی ، مچھلی ، سبزی ، پھل ، مشروم اور دیگر چیزیں اگائی جاتی ہیں۔
فوکو شیما اگریکلچرل سنٹر کنجی کسانو نے کہا کہ جرمانیم سمی کنڈکٹر جو تابکاری کے اثرات جانچنے کے لیے سب سے بہتر آلہ ہے اور یہ تابکاری کی صحیح پیمائش کے لیے مشہور ہے نے پھلوں اور مچھلیوں پر تابکاری کے اثرات بالکل صفر بتائے۔