ETV Bharat / bharat

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے بھارت کے اپنے دورے کو منسوخ کرسکتے ہیں - گوہاٹی

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے گوہاٹی میں ہورہے شدید احتجاج کے سبب بھارت کا دورہ نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے
جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے
author img

By

Published : Dec 13, 2019, 12:38 PM IST

آسام میں گزشتہ دو دنوں سے شہری ترمیم بل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
جمعرات کو نئی دہلی میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان روییش کمار نے کہا کہ ’ہمارے پاس ابھی تک اس تعلق سے کوئی بھی جانکاری نہیں ہے‘۔

گذشتہ ہفتے روییش کمار نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم مودی اور مسٹر آبے کے درمیان سربراہی اجلاس 15 سے 17 دسمبر کے درمیان ہوگی۔
اگرچہ حکومت نے اس سمٹ کے لیے مقام کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن گوہاٹی میں اس کی میزبانی کے لیے تیاریاں جاری تھیں۔
تاہم جمعرات کو کمار نے کہا کہ’ میں اس بارے میں کوئی وضاحت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ میرے پاس کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے‘۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.