ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں سابق کارپوریٹرز نے ڈویزنل کمنشر کے توسط سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط ارسال کیا ہے۔
اس خط میں کارپوریٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ نیوز لینڈ کی مساجد میں شدت پسندوں کے ذریعے کی گئی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں۔
اور ہر طرح کی شدت پسندی کے خاتمے کے لیے سارری دنیا کو متحد کریں، ساتھ ہی نیوزی لینڈ میں لا پتہ ہونے والے 9 ہندوستانیوں کا بھی پتہ لگائیں۔
واضح رہے کہ کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہوئے شدت پسندانہ حملے کے دوران 9 بھارتی لا پتہ ہو گئے ہیں ان میں دو کا تعلق گجرات سے ہے اور دیگر کا متعدد ریاست سے ہے۔