مرکزی وزارت برائے قانون و انصاف کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں صدر رام ناتھ کوند کی جانب سے جموں و کشمیر اور لداخ میں تین نئے ججوں کی تقرری کے لیے نوٹیفکیشن موجود ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ 90 برسوں میں ہائی کورٹ میں 107 ججز تعینات کیے گئے ہیں، یہ سبھی ججز مرد ہی رہے ہیں۔
مرکزی وزرات برائے قانون و انصاف کی جناب سے جاری کی گئی اس نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے 'بھارت کے آئین میں موجود دفعہ 217 جو کلاز ایک میں آتا ہے، اس کے مطابق صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے وینود چیٹرجی کول، سنجے دھر اور پُنیت گپتا کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ کے لیے جج مقرر کیا جاتا ہے'۔
اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ میں اب جوڈٰشیئل ججز کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جو پہلے 9 تھی۔